اضافی تنخواہ کے ساتھ الاؤنس بھی۔۔۔۔۔۔ بڑی خبر آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 15 فیصد اضافی تنخواہ کیساتھ 15 فیصد ڈیسپیرٹی الاؤنس بھی ملے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے نئے مالی سال کے بجٹ میں بڑی خوشخبری آگئی ، گریڈ 1 تا 19 ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور 30 فیصدتک اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
15فیصد اضافی تنخواہ کیساتھ گریڈ 1تا 19ملازمین کو15 فیصد ڈیسپیرٹی الاؤنس ملے گا ، پنجاب حکومت اسپیشل الاؤنس کے نام کے ساتھ ڈسپیرٹی الاؤنس دے گی۔
ڈسپیرٹی الاؤنس صرف مخصوص سرکاری محکموں کے ملازمین کو ہی ملے گا جبکہ سیکریٹریٹ اوروزراعلیٰ آفس ملازمین کی تنخواہوں میں15 فیصد اضافہ ہوگا۔
پنجاب کے بجٹ میں وفاق کی طرزپر5 فیصد پنشن بڑھائی جائے گی۔یاد رہے وفاقی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اور پینشن میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔