اضافی تنخواہ کے ساتھ الاؤنس بھی۔۔۔۔۔۔ بڑی خبر آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 15 فیصد اضافی تنخواہ کیساتھ 15 فیصد ڈیسپیرٹی الاؤنس بھی ملے گا . تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے نئے مالی سال کے بجٹ میں بڑی خوشخبری آگئی ، گریڈ 1 تا 19 ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور 30 فیصدتک اضافے کی منظوری دے دی گئی .


15فیصد اضافی تنخواہ کیساتھ گریڈ 1تا 19ملازمین کو15 فیصد ڈیسپیرٹی الاؤنس ملے گا ، پنجاب حکومت اسپیشل الاؤنس کے نام کے ساتھ ڈسپیرٹی الاؤنس دے گی .
ڈسپیرٹی الاؤنس صرف مخصوص سرکاری محکموں کے ملازمین کو ہی ملے گا جبکہ سیکریٹریٹ اوروزراعلیٰ آفس ملازمین کی تنخواہوں میں15 فیصد اضافہ ہوگا .
پنجاب کے بجٹ میں وفاق کی طرزپر5 فیصد پنشن بڑھائی جائے گی . یاد رہے وفاقی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اور پینشن میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں