پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بجٹ میں خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب کابینہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے آئندہ مالی سال 2022-2023 کے بجٹ کی منظوری دے دی، کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے . ذرائع کے مطابق گریڈ ایک تا 19 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر 30 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے .


بجٹ میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ گریڈ ایک تا 19 تک 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس بھی دیا جائے گا . ڈسپیرٹی الاؤنس صرف مخصوص سرکاری محکموں کے ملازمین کو ہی ملے گا جبکہ سیکرٹریٹ اور سی ایم آفس ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد ہی اضافہ ہوگا .
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں وفاق کی طرز پر 5 فیصد پینشن بڑھائی جائے گی . خیال رہے کہ پنجاب کا اگلے سال کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جبکہ صوبے کے وزیر خزانہ کا نام اب تک سامنے نہیں آسکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں