”شہباز شریف شکریہ ، ایئر پورٹ جانے پر ٹیکسی والا 3200 کرایہ لیتا تھا لیکن اب میٹرو پر 60 روپے لگے “شہری کے ٹویٹ پر حامد میر بھی میدان میں آ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف ایٹ سے ایئر پورٹ جانے کیلئے میٹر بس کا استعمال کرنے والے شہری نے سوشل میڈیا پر شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا جس پر سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آ گئے اور سوالات کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق شہری خالد حسین نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”شکریہ شہباز شریف ،آج سے دو ماہ پہلے اسلام آباد کے F8 سیکٹر سے ائیرپورٹ گیا اور واپس آیا تو ٹیکسی والوں نے 3200 روپے لیے آج میں F8 سے ائیرپورٹ گیا اور واپس آیا تو صرف 60 روپے لگے اس طرح 3140 روپے کی بچت ہوئی میٹرو سروس بھی بہت بہترین تھا AC لگے ہوئے تھے بہت آرام دہ سفر رہا۔“
حامد میر نے شہری سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ”اچھی خبر سنانے کا شکریہ لیکن یہ بھی بتائیے کہ ٹیکسی میں آنا جانا کتنے وقت میں ہوا اور میٹرو بس پر آنا جانا کتنے وقت میں ہوا؟ کیا میٹرو بس ائر پورٹ کے ٹرمینل تک جاتی ہے؟۔“