عائشہ عمر کے سوتیلے بہن بھائی کون ہیں؟ اداکارہ نے تصویر جاری کردی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے سوتیلے بھائی بہن بھی ہیں جو ان کی والد کی پہلی اہلیہ سے ہیں۔عائشہ عمر نے والد کی برسی کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے والد سمیت اپنے بھائی اور سوتیلے بہن بھائیوں کیتصاویر شیئر کیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال کئی سال پہلے کراچی میں ہوا اور وہ چار بچے چھوڑ کر گئے ۔
اداکارہ کے مطابق ان کے دو بہن بھائی والد کی پہلی اہلیہ سے ہیں جو برطانوی خاتون تھیں ۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے میری اور بھائی کی اکیلئے ہی پرورش کی ، انہوں نے دوبارہ شادی بھی نہیں کی ۔اداکارہ نے لکھا کہ مجھے اپنی فیملی پر فخر ہے جس طرح ہم زندگی کے نشیب و فراز سے گزرے، میرے دو سال کے ہونے سے پہلے ہی والد کا انتقال ہوگیا تھا، میں ان کی دلچسپ کہانیاں سن کر بڑی ہوئی ہوں۔