شہدا پیکج ، راشن کارڈ، مستقل نوکریاں، خیبرپختونخوا کا ایک ہزار 332 ارب روپے بجٹ منظور

خیبرپختونخوا (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کی کابینہ نے ایک ہزار 332 ارب روپے بجٹ تجاویز منظور کر لیں . کابینہ نے صوبے کیلئے 418 ارب روپے ترقیاتی بجٹ تجاویز کی بھی منظوری دیدی ہے، کابینہ نے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کےدوران شہید ریسکیو اہلکار کیلئے شہدا پیکج کا اعلان بھی کیا ہے، شہید ریسکیو اہلکار سمیت محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کیلئے بھی 10،10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے .


بجٹ میں خیبرپختونخوا کابینہ نے پہلی مرتبہ 63000 ملازمین کی مستقلی کی بھی منظوری دیدی، 10 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے راشن کارڈ کے تحت 26 ارب روپے مختص کرنے کی بھی منظوری، جبکہ جنوری 2022 سے جگر کی پیوندکاری سمیت مزید پانچ بیماریوں کا علاج صحت کارڈ پلس میں شامل کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں