اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ نے حکمرانوں کا بجٹ مسترد کردیا ، پی ٹی آئی رہنما
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنماوں نے وفاقی بجٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ نے حکمرانوں کا بجٹ مسترد کردیا ۔ نئے انتخابات کا وقت ہے۔
ی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی اور ڈالر کی قدر میں اضافے نے بجٹ پر ردعمل دیا ۔ سمجھ رکھنے والے طبقات مسلط حکومت کی معاشی پالیسی پر انگشت بدنداں ہیں۔
اسٹاک مارکیٹ اور ڈالر کی قدر میں آج کے اضافے نے مارکیٹ کا بجٹ پر ردعمل دیا ہے، تمام طبقات جو سمجھ رکھتے ہیں اس مسلط حکومت کی طفلانہ معاشی پالیسیوں پر انگشت بدنداں ہیں،ان حالات میں ورق پلٹنے کی ضرورت ہے دونوں اداروں کی لیڈرشپ ملک کو کنارے پر بیٹھ کر ڈوبتا نہ دیکھے حل کی طرف بڑھیں
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ورق پلٹنے کی ضرورت ہے، ذمہ داروں سے ا لتجا ہے ملک کو ڈوبتا نہ دیکھیں، حل کی طرف بڑھیں۔
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل سے کہنا چاہتا ہوں بازار جھوٹ نہیں بولتے۔ اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ نے حکمرانوں کا بجٹ مسترد کردیا ۔
ان کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔ مہنگائی عام آدمی کو بدستور پریشان کیے جا رہی ہے ،نئے انتخابات کا وقت ہے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا شاندار بجٹ پیش کیا گیا۔عوام ناراض، اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان ، روپے کی قدر میں مزید کمی۔
کیا شاندار بجٹ پیش کیا ہے… عوام ناراض، سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان ، روپے کی قدر میں مزید کمی، اور امپورٹڈ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ IMF بھی خوش نہیں…. تو پھر کینڈی بنانے والی کمپنیوں کے علاوہ اس بجٹ سے ہے کون خوش؟؟؟.#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
انہوں نے کہا ہے کہ امپورٹڈ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ای ایف اب بھی خوش نہیں۔پھرکینڈی بنانے والی کمپنیوں کے علاوہ بجٹ سے کون خوش ہے؟