پنجاب ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے کس کس کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی کی خالی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔پنجاب اسمبلی کی خالی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 7 سے شبیراعوان، پی پی 83 سےحسن اسلم، پی پی 90 سےعرفان نیازی اور پی پی 97 سےعلی افضل ساہی کو پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
اسی طرح پی پی 125 سے میاں محمد اعظم، پی پی 127 سے محمد نواز بھروانہ، پی پی 140 خرم ورک اور پی پی 158 سے میاں اکرم عثمان کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
پی پی 167 سے عاطف چوہدری، پی پی 168 سے نواز اعوان، پی پی 202 سے میجر(ر) سرور، پی پی 217 سے زین قریشی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
پی پی 224 سے عامر اقبال شاہ، پی پی 228 سےعزت جاوید خان، پی پی 272 سے معظم جتوئی، پی پی 273 سے یاسر جتوئی، پی پی 282 سے قیصرعباس، پی پی 288 سے سیف الدین کھوسہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پی پی 170 لاہور اور پی پی 237 بہاولنگر پر ٹکٹوں کا اعلان کچھ دیر میں ہوگا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دے کر ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے باعث خالی ہونے والی نشستوں پر آئندہ ماہ 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 جون کو جاری کیے جائیں گے۔