ماہرہ خان دلہن بن گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کی ناموراداکارہ ماہرہ خان نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی نئی تصویریں شیئرکی ہیں جن میں وہ دلہن کالباس زیب تن کیے نظرآرہی ہیں ان کے مداح ماہرہ خان کے اس روپ کوبہت پسندکررہی ہیں۔ماہرہ خان کی یہ تصاویردیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پروائرل ہوچکی ہیں ۔خیال رہے کہ ماہرہ خان ناصرف پاکستان میں پسندکی جاتی ہیں بلکہانڈیا کے لوگ بھی ان کی خوبصورتی اوراداکاری کے دیوانے ہیں۔

5 2 300x180

اداکارہ نے اپنے برائیڈل فوٹوشوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیاپرشیئرکی ہیں جن میں وہ دلہن کی طرح بنی سنوری نظرآرہی ہیں۔ماہرہ خان نے یہ فوٹوشوٹ ایک فیشن برانڈ کے لیے کرایاہے ۔وہ اپنی ہرایک تصویرمیں خوبصورت ادائیں دکھاتی نظرآرہی ہیں جوقابل دیدہیں ۔ماہرہ نے الگ الگ آوٹ فٹ میں تصاویرکلک کروائی ہیں ۔فیشن ڈیزائنرفائزہ ثقلین کے اس برائیڈل کلیکشن کانام خورشید ہے۔ڈیزائنرنے ہرآوٹ فٹ کوایک الگ نام دیاہے ۔ماہرہ نے اس تصویر میں زرمینہ نام کی ڈریس پہن رکھی ہے۔