سندھ کابینہ نے 1.71 ٹریلین روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور کر لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)صوبۂ سندھ کی کابینہ نے 23-2022ء کے لیے 1 اعشاریہ71 ٹریلین روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور کر لیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیر، معاونینِ خصوصی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ غریبوں کا بجٹ ہے، جس میں سماجی تحفظ اور معاشی استحکام کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بہترین بجٹ کابینہ اراکین اور اسٹاک ہولڈرز کی معاونت سے بنایا گیا ہے۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر گیانچند اسرانی نے کابینہ سے کوہستان میں صحت کی سہولتوں کے لیے خصوصی پیکیج دینے کی استداء بھی کی۔