ویڈیوکے ذریعے بلیک میلنگ کاالزام،معرو ف ماڈل گرفتار،تاجر سے کتنابھتہ مانگاگیا؟
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کی کامیاب کارروائی ،تاجرکوبلیک میل کرنے والی ماڈل اوراداکارافراخان کوحراست میں لے لیا۔افراخان کوایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے دوران کارروائی تاجرکوبلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتارکیاہے ۔
ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نےبزنس مین سعادت کی درخواست پرکارروائی کرتے ہوئے ماڈل طیبہ افراخان کوگرفتارکرلیا۔ایف آئی آر کے مطابق افراخان سعادت کوویڈیو کے ذریعے بلیک میل کررہی تھی۔ایف آئی اے کے مطابق ماڈل نے پہلے ایک تاجر کے ساتھ ویڈیوبنائی اورپھراس ویڈیوکی بنیاد پرتاجر کوبلیک میل کرناشروع کردیا۔اتناہی نہیں اداکارہ نے تاجر سے ایک کروڑ روپے بھتہ بھی مانگا جس پرایف آئی اے متحرک ہوئی اورافراخان کوگرفتارکرلیا۔