ویڈیوکے ذریعے بلیک میلنگ کاالزام،معرو ف ماڈل گرفتار،تاجر سے کتنابھتہ مانگاگیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کی کامیاب کارروائی ،تاجرکوبلیک میل کرنے والی ماڈل اوراداکارافراخان کوحراست میں لے لیا . افراخان کوایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے دوران کارروائی تاجرکوبلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتارکیاہے .

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نےبزنس مین سعادت کی درخواست پرکارروائی کرتے ہوئے ماڈل طیبہ افراخان کوگرفتارکرلیا . ایف آئی آر کے مطابق افراخان سعادت کوویڈیو کے ذریعے بلیک میل کررہی تھی . ایف آئی اے کے مطابق ماڈل نے پہلے ایک تاجر کے ساتھ ویڈیوبنائی اورپھراس ویڈیوکی بنیاد پرتاجر کوبلیک میل کرناشروع کردیا . اتناہی نہیں اداکارہ نے تاجر سے ایک کروڑ روپے بھتہ بھی مانگا جس پرایف آئی اے متحرک ہوئی اورافراخان کوگرفتارکرلیا . . .

متعلقہ خبریں