کرپٹو کرنسی میں ریکارڈ کمی، 18 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی، 18 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی . ایک بٹ کوائن کی قیمت 24 ہزار ڈالرز سے بھی نیچے چلی گئی جو دسمبر 2020 کے بعد سب سے کم قیمت ہے .

اس وقت بٹ کوائن کا ایک یونٹ 12 فیصد کمی کے ساتھ 23 ہزار 619 ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے . دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی سے کرپٹو مارکیٹ کو 200 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے، عالمی کرپٹو کرنسی مارکیٹ نومبر 2021 میں 29 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی تھی.

. .

متعلقہ خبریں