کراچی والوں کے لیے بجلی 5روپے 28 پیسے مزید مہنگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیپرا نے کےالیکٹرک کے لیے بجلی 5 روپے 28 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی . نیپرا نے کے الیکٹرک کے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے درخواست پر سماعت مکمل کر لی .


کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 5 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی . جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی .
نیپرا کی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق ایف سی اے کی مد میں 5 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے . اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 83 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 مہینے کے لئے تھا . اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 45 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا . اس کا اطلاق بھی صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا . اپریل میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا .
نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں