ڈالر کی بریکیں فیل، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، حکومت ڈالر کی قدر بڑھنے سے روکنے میں ناکام ہو گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر قیمت میں اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 64 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر نئی بلند ترین سطح 205.50 روپے پر پہنچ گیاہے ۔