کالج دور میں بہت موٹی تھی، ڈینگی ہونے کے بعد وزن قدرتی طور پر کم ہو گیا، آئمہ بیگ

لاہور (قدرت روزنامہ)گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ 16 سال کی عمر میں ان کا وزن 75 کلو گرام سے بھی زیادہ تھا اور ڈینگی ہونے کے باعث ان کا وزن قدرتی طور پر کم ہو گیا۔ انہوں نے مارننگ شو میں بتایا کہ وہ جب کالج میں تھیں تو ان کا وزن بہت زیادہ تھا اور وہ اپنے زیادہ وزن کی وجہ سے ہر قسم کا لباس زیب تن نہیں کر سکتی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ کالج میں جب لڑکیوں کو دیکھتی تھیں تو ان کا بھی دل کرتا تھا کہ وہ سمارٹ ہو جائیں اور پھر انہوں نے اس پر بہت محنت کی ۔ انہوں نے کہاکہ جب انہیں ڈینگی ہو اتو اس کے بعد ان کا وزن قدرتی طور پر کم ہو گیا اور اب وہ سب کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اللہ پاک کی شکر گزار ہیں کہ اب وہ اپنے پسندیدہ لباس پہن سکتی ہیں ۔