انٹربینک میں ڈالر 205 روپے سے بھی اُوپر چلا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر ریکارڈ 205 روپے50 پیسےکا ہوگیا ہے۔انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر 1 روپیہ 64 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
گزشتہ روز فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں 1.65 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 202.15 روپے سے بڑھ کر 203.80 روپے اور قیمت فروخت 202.25 روپے سے بڑھ کر 203.90 روپے ہوئی،جو کہ ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 1.50 روپے کے اضافے سے 202.00 روپے سے بڑھ کر 203.50 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 203.00 روپے سے بڑھ کر 204.00 روپے ہوئی تھی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 30 پیسے کے اضافے سے 212.00 روپے سے بڑھ کر 212.30 روپے اور قیمت فروخت 214.00 روپے سے بڑھ کر 214.30 روپے ہوئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 249.00 روپے سے کم ہو کر 248.00 روپے اور قیمت فروخت 1.50 روپے کی کمی سے 252.50 روپے سے کم ہو کر 251.00 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا سونے کی قیمت میں 650 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1871 ڈالر سے کم ہو کر 1858 ڈالر فی اونس رہی۔
اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پر روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمت 650 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 42ہزار 800 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 557 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 22ہزار 428 روپے ہوئی تاہم چاندی کی قیمت 1540 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

14 mins ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

1 hour ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

2 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

2 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

3 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

3 hours ago