فرحان سعید، عروہ حسین جَلد ایک ساتھ نظر آئیں گے

شعبہ فن سے منسلک حقیقی زندگی کی خوبرو جوڑی فرحان سعید اور عروہ حسین اب اسکرین پر بھی ایک ساتھ دیکھے جا سکیں گے۔
پاکستانی سوشل میڈیا پیجز کے مطابق گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کو ڈرامہ سیریل ’میری شہزادی ڈیانا‘ میں کاسٹ کیا گیا ہے جس کی شوٹنگ جاری ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)


دوسری جانب ڈرامے کی پروڈیوسر سعدیہ جبار قاسم نے بھی سوشل میڈیا پر ایک اسٹوری کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔اپنی اسٹوری میں پروڈیوسر کی جانب سے ڈرامے کی شوٹنگ کے آغاز پر سب کو ’گُڈ لَک‘ کہا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز گزشتہ روز ہی ہوا ہے۔اس ڈرامے کے ہدایتکار قاسم علی مرید ہیں جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں فرحان سعید اور عروہ حسین مرکزی کردار میں نظر آ ئیں گے۔