اسلامی اور افغان روایات کی پاسداری کرنے والی خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا طالبان

(قدرت روزنامہ)غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کے صوبے بادغیس کے دارالحکومت’’قلعہ نو‘‘میں طالبان اور افغان فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے . طالبان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ افغانستان کے معاملات میں دوسرے ممالک مداخلت سے گریز کریں ، افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی افغانستان میں پیش قدمی روس اور وسطی ایشیائی اتحادی ممالک کے لیے خطرہ نہیں ہے- افغانستان میں طالبان کے قبضے میں جانے والے علاقوں میں خواتین پر پابندیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد طالبان کے قبضے سے باہر علاقوں کی خواتین کی تشویش بڑھ گئی ہے .

اس حوالے سے طالبا ن نے کہا کہ افغانستان میں پرامن تصفیہ کے خواہاں ہیں ،انسانی حقوق کی پاسداری کریں گے، اسلامی اور افغان روایات کی پاسداری کرنے والی خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا- یاد رہے کہ اس سے قبل سیکڑوں خواتین بندوقیں اٹھائے ہوئے طالبان کے خلاف لڑنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی اور وسطی افغانستان میں مارچ کرتی ہوئی سڑکوں پر نکلی تھیں . . .

متعلقہ خبریں