اسلام آباد (قدرت روزنامہ) امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی وائٹ ہاؤس میں صدر بائیڈن سے ملاقات امریکی صدرجو بائیڈن کا پاک امریکا تعلقات مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار- تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے۔
پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں امریکی صدرجو بائیڈن نے پاک امریکا تعلقات مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
دوسری جانب مسعود خان نے کہا کہ پاکستان سکیورٹی، تجارت ،سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت تمام میدانوں میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی سفیر کے علاوہ دیگر ممالک کے 46 سے زائدسفیر بھی وائٹ ہاؤس کے آفیشل فوٹو سیشن میں موجود تھے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ہر سفیر کے ساتھ الگ الگ تصویر بنوائی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…