منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(قدرت روزنامہ) منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی حاضری معافی کی درخواست منظورہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف اورحمزہ شہباز آج احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وکلاء نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی۔ وکیل کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے اسلام آباد میں مصروف ہیں،حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کی وجہ سے مصروف ہیں۔
احتساب عدالت میں شہبازشریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔
چند روز قبل لاہور کی سپیشل کورٹ سینٹرل نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان کی ضمانت کنفرم کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا تھا۔

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی تھی۔عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 10,10 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کو بھی کنفرم کر دیا تھا۔دیگر شریک ملزمان کو 2,2 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا۔ ایف آئی اے نے 16 ارب کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور کی سپیشل کورٹ سینٹرل اعجاز حسن اعوان کی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایف آئی اے نے 3 مفرور ملزمان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ایف آئی اے کے وکیل فاروق باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزمان دئیے گئے پتے پر موجود نہیں ہیں۔جج کی اجازت سے وزیر اعظم شہباز شریف سماعت کے دوران روسٹرم پر آ ئےاور کہا کہ جیل میں ایف آئی اے نے میرے پاس آکر تفتیش کی ،تمام چیزیں ایف آئی اے کو بتائیں پھر ایف آئی اے خاموش ہوگیا ،مگر بعد ازاں دوبارہ ایف آئی اے نے جھوٹا مقدمہ درج کردیا تھا،میرا حق ہے کہ میں اپنی ضمانت کے بارے عدالت کو حقائق بتاوئں،ایف آئی اے کا کیس بھی وہی کیس ہے جو نیب نے بنا رکھا ہے،میرے اوپر آشیانہ اور رمضان شوگر مل کے کیس بنائے گئے ،آشیانہ کیس میں میرے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا گیا ،میرے کیسز میں لاہور ہائیکورٹ مفصل فیصلہ دے چکی ہے

Recent Posts

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

2 mins ago

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

1 hour ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

2 hours ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

2 hours ago