کراچی کیلئے بجلی 9 روپے 11 پیسے مہنگی کرنے کی تیاری

کراچی(قدرت روزنامہ) نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی سماعت ہوئی.کے الیکٹرک نے اپریل کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 30 پیسے اضافہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 89 پیسے کا اضافہ مانگا ہے .
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اپریل 2022 کے مہینے اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ جنوری تا مارچ 2022 کی مد میں درخواست کی گئی .


کے الیکٹرک کی جانب سے اپریل کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 30 پیسے اضافہ مانگا گیا ہے . ترجمان نے کہا ہے کہ مارچ 2022 اور اپریل 2022 کے درمیان فرنس آئل اور آر ایل این جی کی قیمت میں 22 فیصد، دوسری جانب سی سی پی اے جی سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں 17 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے .
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 89 پیسے اضافہ مانگا گیا.ایندھن اور سی پی پی اے جی سے حاصل کردہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بیشی کے اثرات نیپرا کے قوانین کے عین مطابق صارفین تک براہ راست منتقل کئے جاتے ہیں تاہم سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں ہونے والے اضافے کا اثر یونیفارم ٹیرف پالیسی کے تحت صارفین پر عمومی طور پر نہیں پڑتا .

. .

متعلقہ خبریں