ٹرانس پشاور کو فنڈز مل گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے ٹرانس پشاور کو 74 کروڑ روپے جاری کردیئے، سیکریٹری ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ معمول کے فنڈز ہیں، جو ہر سال جاری کئے جاتے ہیں۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ فنڈ بی آر ٹی روٹ کی مرمت، بسیں چلانے اور دیگر امور میں استعمال کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپو کی تعمیر کا کام پی ڈی اے کی ذمہ داری ہے اور فنڈز بھی وہ دیں گے۔