ہمارے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ نہیں رہ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ نہیں رہ گیا۔جیو کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا غیر مقبول فیصلہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے لیا۔کوئی ریاست عالمی اداروں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں سے انحراف نہیں کر سکتی۔
ریاست معاشی طور پر کمزور ہو تب ہی مالیاتی اداروں کی شرائط ماننے پر مجبور ہوتی ہے۔ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ قرض ہی اپنی شرائط پر مانگیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ اسلامی ممالک کمزور ہونے کی وجہ سے دنیا میں توہین رسالت بڑھتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے چاہئیے۔

میں شاید چھوٹا غدار ہوں اس لیے میری ضمانت ہو گئی، علی وزیر بڑے غدار ہوں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کیا بااختیار نہیں کہ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا عمران خان سے ڈائیلاگ کے لیے آج بھی تیار ہیں۔قوم اور سرمایہ کاروں کی اعتماد سازی فریش مینڈیٹ کی ضرورت ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ مالیاتی ادارے نگراں حکومت کے ساتھ قومی مفاد میں معاہدے نہیں کر سکیں گے۔حکومت کی مدت پوری ہونے تک انتخابی اصلاحات اور مالیاتی اداروں سے معاہدے کر لیے جاتے ہیں۔
قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ چند دن پہلے سابق حکومت کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ پاکستان سری لنکا بن رہا ہے، 75 سال میں پاکستان سری لنکا نہ بن سکا، 30 دنوں میں ایسا کیا ہوا اور کیا ایسے ممکن ہے کہ ملک سری لنکا بن جائے؟ سابق وزیراعظم نے ملک کے تین ٹکڑے ہونے اور جوہری پروگرام کے حوالے سے بیان دیا، یہ پہلی حکومت تھی جو ملک کی تباہی اور بربادی کر رہی تھی۔
اگر چار چھ ماہ اور رہ جاتی تو لوگ انہیں کان سے پکڑ کر باہر نکال دیتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے کا فیصلہ سیاسی قیمت کی بنیاد پر کیا ہے، ہم نے سیاسی قیمت ادا کرکے پاکستان کو بچایا۔ عمران خان نے پاکستان کو گڑھے میں پھینک کر اپنی سیاست چمکائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 74 سالوں کا بگاڑ اگر درست کرنا ہے تو ووٹ کو عزت دینا ہوگی اور آئین اور قانون کی بالادستی تسلیم کرنا ہوگی۔

Recent Posts

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

7 mins ago

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

14 mins ago

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

19 mins ago

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

1 hour ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

2 hours ago