مارشل لاء کی حکومتوں میں بھی کبھی نہیں کہا گیا کہ اسمبلی انتظامیہ کے ماتحت ہوگی،فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مارشل لاء کی حکومتوں میں بھی کبھی نہیں کہا گیا کہ اسمبلی انتظامیہ کے ماتحت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اختیارات کے محدود کرنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ مارشل لاء کی حکومتوں میں بھی کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ اسمبلی انتظامیہ کے ماتحت ہو گی۔


ان کا کہنا تھا کہ (ن) اور (پی پی پی) اتحاد نے آج یہ عجیب و غریب کارنامہ بھی سر انجام دے دیا ہے، گورنر کا جاری کردہ آرڈیننس مارشل لاء Proclamation ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب جدوجہد ملک میں جمہوریت کی بحالی کی ہے آمریت کے خاتمے کیلئے ہر قربانی دیں گے۔واضح رہے کہ محکمہ قانون پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اختیارات محدود کرنے کے لیے محکمہ قانون نے سمری تیار کر لی ہے، اسمبلی کے رولز آف بزنس میں آرڈیننس کے ذریعے ترامیم کی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے رویے کے باعث کیا گیا ہے۔