45سال سے کم عمر خواتین کے حج پر آنے کیلئے محرم لازمی قرار حکمنامے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت سزا کا اعلان


ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں سال حج پر آنے والی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نئے حکم نامے میں سعودی عرب نے حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامے میں 45 سال سے کم عمر خواتین کیلئے حج پر آنے کے لیے محرم لازمی قرار دیا گیا ۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے پر 45 سال سے کم عمرخاتون کو محرم کے بغیر سعودی عرب پہنچنے پر فوری بے دخل کردیا جائے گا۔

اس کے علاوہ نئے سفری ہدایت نامے پر عمل نہ کرنے والی ائیرلائن کو بھی سخت جرمانہ ہوگا۔دنیا بھر کی ائیر لائنز کو سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

4 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

4 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

4 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

4 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

6 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

6 hours ago