عام سی نوکری کرنیوالی لڑکی ملکہ کیسے بنی؟اردن کی مسلمان ملکہ کے بارے میں جانیں ایسی دلچسپ معلومات جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں
ہم آپ کوان کی زندگی کے بارے میں کچھ ایسی باتوں سے آگاہی دیں گے جوآپ کے علم میں نہیں ہوںگی . ایپل میں ملازمت،اردن کی ملکہ رانیہ کے ماں باپ فلسطینی تھے لیکن رانیہ کی پیدائش کویت میں ہوئی اورانہوں نے قاہرہ کی امریکی یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈگری حاصل کی ،ملکہ رانیہ نے عمان میں مشہور سافٹ وئیرکمپنی ایپل میں ملازمت کی . اس سے پہلے وہ ایک بینک میں مارکیٹنگ کے شعبے میں خدمات انجام دیتی تھیں . پہلی نظرکی محبت،اردن کے شہزادے عبداللہ سے رانیہ کی ملاقات جنوری 1993میں ایک پارٹی کے دوران ہوئی اوروہیں پہلی ملاقا ت میں ہی دونوں کوایک دوسرے سے محبت ہوگئی اس کے بعد اسی سال جون میں ان دنوں نے شادی بھی کرلی شادی کے وقت ملکہ رانیہ 22سا ل اورشہزادہ عبداللہ 30سال کے تھے اورشادی کے بعدانہیں بادشاہت ملی . کنگ عبداللہ اردن کے وہ پہلے بادشاہ ہیں جن ایک ہی بیوی ہیں . کنگ عبداللہ اورملکہ رانیہ کے چاربچے ہیں جن کے نام شہزادہ ال حسین ،شہزادی ایمان ،شہزادی سلمااورشہزادہ ہاشم ہیں . ملکہ رانیہ کی خوبی یہ ہے کہ وہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ بلاکی ذہین بھی ہیں اسی وجہ سے انہوں نے عوام کی تعلیم اورعرب ،یورپی کلچر کےد رمیان موجود فاصلے کوکم کر نے کے لیے بہت کام کیا . ملکہ رانیہ فاربز کی 100طاقتورخواتین میں ہرسال نامزدہوتی ہیں اوروہ پیوپل میگزین میں سب سے خوبصورت خاتون کے طور پربھی آچکی ہیں فلاحی بہبود اورتعلیم کے لیے کیے جانیوالے ملکہ رانیہ کے کاموں کوسراہتے ہوئے انہیں دنیابھر سے بیس ایوارڈز اورچاراعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دی جاچکی ہیں . ملکہ رانیہ ایک بین الاقوامی این جی او کی بورڈ ممبرہیں جس نے اردن میںکئی فلاحی کاموں کی بنیاد رکھی . ملکہ رانیہ بچوں کے لیے چاربہترین ناول بھی لکھ چکی ہیں . ملکہ رانیہ سوشل میڈیاپربھی کا فی ایکٹیوہیں ان کے فیس بک پرتقریباًپانچ ملین سے زائد ،ٹوئٹرپرچارملین سے زائد اورانسٹاگرام پرتقریباً ڈیڑھ ملین فالوورز ہیں لیکن وہ خود کوایک ماں اوربیوی کے طورپرمتعارف کرواناپسندکرتی ہیں ملکہ کاایک یوٹیوب چینل بھی ہے جس میں وہ عرب کلچر کے حوالے سے موضوعات زیربحث لاتی ہیں . ملکہ رانیہ نے مشہو رزمانہ ٹی وی میزبان اوپراوینفری کوانٹرویودیتے ہوئے بتایاکہ وہ بہت اچھے چاکلیٹ بسکٹ بناتی ہیں اورانہوں نے کبھی اپنے آپ کوملکہ نہیں سمجھابلکہ وہ عام خاتون کی طر اپنے شوہراوربچوں کے لیے فکرمندرہتی ہیں ملکہ رانیہ کوکتب بینی کے علاوہ چاکلیٹ اورپینٹ بٹر کھاناپسندہے . . .