جو کرنا ہے وہ کرلو، عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور رہوں گا ، مونس الہٰی کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے ایف آئی اے کے دفتر میں خود پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا اور کہا عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور رہوں گا . تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے ایف آئی اے کے دفتر میں خود پیش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہ انہوں نےمجھے کیاگرفتار کرنا ہے میں خود ایف آئی اے دفتر جارہاہوں .


سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ایسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرچکا ہوں، ن لیگی کچھ بھی کرلیں،عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اوررہوں گا، شریفوں کی اصلیت کو جانتے تھے تواسی لیے کسی لالچ میں نہیں آئے .
اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں مونس الہٰی نے کہا کہ لاہورسے باہر ہوں میڈیا سے ایف آئی آر کا پتہ چلا، عموماًایف آئی آرسےپہلےنوٹس دیاجاتاہے، انہوں نےبراہ راست ایف آئی آرکاٹ دی . پہلے ہی پتا تھا کہ تاتھاعمران خان کاساتھ دینے پریہ حرکتیں کریں گے، لیکن اس کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہوں .
یہ اگر سمجھتے ہیں کہ ڈر جاؤں گا تو اصل بات یہ ہے کہ ان کے اپنے اتحادی ساتھ چھوڑ رہے ہیں، انہیں جو کرنا ہے وہ کرلیں پھر مجھے جو کرنا ہوگا وہ میں کرلوں گا . گرفتارکرکےکچھ نکالناچاہتےہیں توکرکےدیکھ لیں،م سوال وجواب کریں،تشددکرناہےوہ بھی کرلیں، ان میں شرم ہوگی توالزامات بتائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں