جو کرنا ہے وہ کرلو، عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور رہوں گا ، مونس الہٰی کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے ایف آئی اے کے دفتر میں خود پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا اور کہا عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور رہوں گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے ایف آئی اے کے دفتر میں خود پیش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہ انہوں نےمجھے کیاگرفتار کرنا ہے میں خود ایف آئی اے دفتر جارہاہوں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ایسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرچکا ہوں، ن لیگی کچھ بھی کرلیں،عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اوررہوں گا، شریفوں کی اصلیت کو جانتے تھے تواسی لیے کسی لالچ میں نہیں آئے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں مونس الہٰی نے کہا کہ لاہورسے باہر ہوں میڈیا سے ایف آئی آر کا پتہ چلا، عموماًایف آئی آرسےپہلےنوٹس دیاجاتاہے، انہوں نےبراہ راست ایف آئی آرکاٹ دی۔پہلے ہی پتا تھا کہ تاتھاعمران خان کاساتھ دینے پریہ حرکتیں کریں گے، لیکن اس کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہوں۔
یہ اگر سمجھتے ہیں کہ ڈر جاؤں گا تو اصل بات یہ ہے کہ ان کے اپنے اتحادی ساتھ چھوڑ رہے ہیں، انہیں جو کرنا ہے وہ کرلیں پھر مجھے جو کرنا ہوگا وہ میں کرلوں گا۔گرفتارکرکےکچھ نکالناچاہتےہیں توکرکےدیکھ لیں،م سوال وجواب کریں،تشددکرناہےوہ بھی کرلیں، ان میں شرم ہوگی توالزامات بتائیں گے۔

Recent Posts

وہ اداکارہ جس نے سلمان خان کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی تھی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ شرمین سیگل مہتا نے بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان کی…

2 mins ago

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) آج بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ…

32 mins ago

ٹیوٹا نے اپنے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی…

34 mins ago

پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

کولالمپور (قدرت روزنامہ) پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ…

37 mins ago

عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 9مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟ عطا تارڑ کا سوال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کا ہے کہ 9 مئی…

47 mins ago

مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ جون کے…

3 hours ago