ایوان میں نازیبا اشارہ، پنجاب اسمبلی میں عطا تارڑ کیخلاف تحریک استحقاق منظور

لاہور (قدرت روزنامہ)ایوان میں نازیبا اشارہ کرنے پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر عطا تارڑ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق منظور کرلی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز ایوان میں نازیبا اشارہ کرنے پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر عطا تارڑ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک استحاق منظور کرلی گئی ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی یاسمین راشد نے عطا تارڑ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائی تھی۔
تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ عطا تارڑ نے ایوان میں نازیبا اشارہ کیا، انہوں نے جس قسم کے نازیبا اشارے کیے وہ خواتین کے لیے ناقابل قبول ہیں،وہ غیر منتخب رکن ہیں جو کسی صورت ایوان میں نہیں آسکتا۔پیش کردہ تحریک استحقاق میں مزید کہا گیا کہ عطا تارڑ نے جو بے ہودہ اشارہ یا وہ ہم سب اراکین کی توہین ہے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس معاملے پر کارروائی کی جائے۔
بعد ازاں ایوان میں عطا تارڑ کے خلاف یہ تحریک استحقاق منظور کرلی گئی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر عطا تارڑ نے گزشتہ روز ایوان میں کھلے عام نازیبا اشارہ کیا تھا جس پر ملک بھر سے ان کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عطا تارڑ نے آئین کی کتاب ہاتھ میں اٹھا کر نازیبا اشارہ کیا انہوں نے ایک ہاتھ میں آئین کی کتاب اور دوسرے ہاتھ کےاشارے سے گالی دی۔سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر رفیق تارڑ کے پوتے نے شرافت کو بھی شرمسار کردیا۔