عالیہ بھٹ نے مداحوں کو فلم’برہمسترا‘ کے ولن سے ملوادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے مداحوں کو اپنی نئی فلم ’برہمسترا‘ کے ولن سے متعارف کروادیا ہے۔
عالیہ بھٹ نے فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم کا ایک پوسٹر شیئر کیا ہے، جس پر اداکارہ مونی رائے کو ولن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے مونی رائے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سب اپنے آپ کو قابو میں رکھیں، کیونکہ یہ ’کوئین آف ڈارکنیس‘ ہیں۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ برہمسترا کا حصول جذبہ سے طے ہوتا ہے، اس لیے جنون یعنی ہماری ’کوئین آف ڈارکنیس‘ سے ملیے!

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)


عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹا پوسٹ میں یہ اعلان بھی کیا کہ فلم کا آفیشل ٹریلر آج یعنی 15 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔
دوسری جانب، فلم کے ڈائریکٹر آیان مکھرجی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم میں مونی رائے کی شاندار اداکاری کی تعریف کی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ayan Mukerji (@ayan_mukerji)


اُنہوں نے مونی رائے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ مونی کو پہلی ملاقات کے دوران ہی میں نے فلم برہمسترا میں ’خصوصی انٹری‘ کے لیے پیشکش کی تھی، اور پھر فلم کی شوٹنگ کے پہلے دن سے لے کر آخر تک ہمارے ساتھ شوٹنگ کی، مونی رائے اس فلم کا سرپرائز پیکج ہے۔
خیال رہے کہ فلم’برہمسترا‘ رواں سال 9 ستمبر کو متعدد زبانوں میں سنیما گھروں کی رونق بنے گی۔