آج پیٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں؟ وزارت خزانہ نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آج ہوگا یا نہیں، اس متعلق وزارت خزانہ نے اہم بیان جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آج پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف نے آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق آج پیٹرول 23 اور ڈیزل 53 روپے مہنگا ہونے کا امکان نہیں۔قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ تیار کی گئی ہے، سمری کا جائزہ لینے کے بعد 16 جون سے نئی قیمتوں کا تعین ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 23 روپے 3 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل پر فی لیٹر 8 روپے 8 پیسے سبسڈی دی جا رہی ہے جبکہ حکومت پہلے ہی پیٹرول پر فی لیٹر سبسڈی 9 روپے 32 پیسے برداشت کر رہی ہے۔مزید کہا گیا کہ حکومت نے مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم کر دی تھی جبکہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی زیرو ہے۔