پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان کی صدر جو بائیڈن سے ملاقات, پاک امریکا تعلقات آگے بڑھانے پر بات چیت

نیویارک(قدرت روزنامہ) امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے. ملاقات کی غرض سے سفیر پاکستان مسعود خان کا وائٹ ہاؤس پہنچنے پر استقبال کیا گیا. اس موقع پر صدر جو بائیڈن اور مسعود خان نے ایک باضابطہ تصویر بھی کھینچوائی، جو واشنگٹن ڈی سی میں ایک قائم شدہ روایت ہے.

تقریب کے دوران امریکی صدر اور سفیر نے پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھانے کے لیے مختصراً بات چیت کی. کوڈ-19 کی وجہ سے ‘ان پرسن’ ملاقاتوں پر پابندی کی وجہ سے امریکی صدر کی جانب سے یہ ملاقات کافی لیٹ کی گئی ہے.
قبل ازیں پاکستانی سفیر مسعود خان 25 مارچ, 2022ء کو واشنگٹن ڈی سی پہنچے تھے. اس دن ان کی اسناد سفارت امریکی چیف آف پروٹوکول نے وصول کیں اور انہیں “مقرر کردہ سفیر” کے طور پر قبول کر لیا گیا تھا.