سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ کو اپنی 25یونیورسٹیوں میں سکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے پاکستانی طالب علموں کو اپنی 25یونیورسٹیوں میں سکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ’کنگڈم آف سعودی عریبیہ سکالرشپس پروگرام‘ کے تحت دی جانے والی ان سکالرشپس کے تحت ان یونیورسٹیوں میں پاکستانی طالب علموں کے تمام اخراجات سعودی حکومت ادا کرے گی۔ 

کامیاب ہونے والے طالب علم سعودی عرب کی 25یونیورسٹیوں کے ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں شامل ہو سکیں گے۔اس پروگرام میں سکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی شرائط مندرجہ ذیل ہیں۔

درخواست دہندہ پاکستان یا آزاد جموں و کشمیر کا شہری ہو

پاکستان یا آزاد جموں و کشمیر کے وہ شہری جو سعودی عرب میں قانونی طور پر مقیم ہیں، وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں

ان سکالرشپس کے لیے طلبا اور طالبات دونوں درخواستیں دے سکتے ہیں

جو طالب علم پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں مقیم ہیں انہیں سکالر شپ کا 75فیصد ادا کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب میں قانونی طور پر مقیم پاکستانی اور آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کو 25فیصد ادا کیا جائے گا

بیچلرز پروگرام کے لیے امیدواروں کی عمر 17سے 25سال کے درمیان، ایم ایس پروگرامز کے لیے زیادہ سے زیادہ30سال اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے زیادہ سے زیادہ 35سال عمر ہونی چاہیے

کامیاب طالب علم رواں سال ستمبر/اکتوبر میں سعودی عرب جا کر تعلیم سیشن میں شرکت کر یں گے

امیدواروں کے لیے لازمی ہے کہ درخواست دیتے وقت ان کے پاس کوئی اور سکالرشپ نہ ہو

درخواست دہندہ مجرمانہ ریکارڈ کا حامل نہ ہو

درخواست دہندہ کے لیے لازم ہے کہ اسے ضابطے کی خلاف ورزی یا دیگر کسی جائز بنیاد پرکسی تعلیمی ادارے سے معطل نہ کیا گیا

طالب علم سکالرشپ کے کے لیے براہ راست یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر یا آن لائن پورٹل پر درخواست دے سکتے ہیں۔ ہر یونیورسٹی کے قواعدوضوابط اور ایپلی کیشن ٹائم فریم مختلف ہے۔ چنانچہ طالب علم کو درخواست دینے سے پہلے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اس کے قواعد و ضوابط پڑھ لینے چاہئیں۔ یہ سکالرشپس پولیٹیکل سائنس، لائ، ایجوکیشن، ایڈمنسٹریشن، اکنامکس، انجینئرنگ، کمپیوٹرسائنس، ایگریکلچر، مطالعہ عربی، مطالعہ اسلامیات اور میڈیا سائنسز میں دی جا رہی ہیں۔

سکالرشپس میں سائنس کے طالب علموں کو 900سعودی ریال اور دیگر کو 850ریال ماہانہ الاﺅنس دیا جائے گا۔ تمام سکالرشپس پر طالب علموں کو مفت رہائش دی جائے گی۔ شادی شدہ طالب علموں کو 3ماہ کا فرنشنگ الاﺅنس اور سعودی عرب کا ریٹرن ایئرٹکٹس دیئے جائیں گے۔مفت میڈیکل(شادی شدہ طالب علموں کی فیملی کو بھی یہ سہولت میسر ہو گی)۔کیمپس میں کھانے پر سبسڈی کے علاوہ دیگر کئی مراعات بھی دی جائیں گی۔

جن یونیورسٹیوں کے لیے سکالرشپس دی جا رہی ہیں ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں:۔

جدہ یونیورسٹی

بشہ یونیورسٹی

ام القرا یونیورسٹی

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

4 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

4 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

4 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

4 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

6 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

6 hours ago