ان کاچہرہ کیسے بدل گیا۔۔یہ کون سے ادکار ہیں جن کے اس انداز نے مداحوں کوحیرت زدہ کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیااورشوبز اسٹارز کارشتہ کافی پراناہوچکاہے اور اداکار آئے روز اپنی تازہ ترین تصاویر اورویڈیوز شیئرکرتے دکھائی دیتے ہیں ۔اسی طرح شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک معروف اداکار جواپنے منفرد روپ میں سامنے آئے ہیں جن کودیکھ کرمداح انہیں پہچان ہی نہیں پارہے۔جی ہاں ہم بات کررہے ہیں سپراسٹار فیصل قریشی کی جنہوں نے ایک مخصوص فیس ایپ کااستعمال کرتے ہوئے اپنے چہرے کوانتہائی عمر رسیدہ شخص جیسابنادیا۔اداکار فیصل قریشی کی
ویڈیوسوشل میڈیا پرکافی وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے لوگ مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ میری طبیعت کیسی ہے ۔میں ان کوبتادون کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ویڈیومیں فیصل قریشی نے بالکل بوڑھے شخص کی آواز میں بولاجسے دیکھ کریوں لگاکہ یہ توواقعی بوڑھےہوگئے۔انسٹاگرام صارفین جہاں ان کی ویڈیوکوویکھ کرانہیں سراہ رہے ہیں وہیں ان کی صحت کے لیے دعاگوبھی ہیں ۔یاد رہے کہ فیصل قریشی گزشتہ ہفتے ک و ر و ن ا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے اورابھی وہ قرنطینہ میں ہیں۔
View this post on Instagram