پاکستانی معروف خاتون ٹک ٹاکر نے انتہائی گہرے خان پور ڈیم میں چھلانگ لگا دی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ٹک ٹاکرز اپنی نت نئی ویڈیو ز سامنے لاتے رہتے ہیں جنہیں عوام الناس کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا جاتا ہے ۔ اب ایک تازہ ترین ویڈیو مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر علیشبہ انجم کی سامنے آئی ہے جس میں وہ خان پور ڈیم میں چھلانگ لگا رہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق علیشبہ انجم اپنی بڑی بہن جنت مرزا کے ہمراہ گزشتہ دنوں خان پور ڈیم کی سیاحت کے لیے گئیں جہاں انہوں نے کئی ویڈیوز بنائیں۔ ان میں سے کسی ویڈیو میں علیشبہ اور جنت پھسلن سیڑھیوں کے ذریعے ڈیم میں کود رہی ہوتی ہیں، کہیں کشتی رانی سے لطف اندوز ہو رہی ہوتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو میں علیشبہ انجم کافی بلندی سے ڈیم میں چھلانگ لگاتی ہیں۔ دیگر ویڈیوز کی طرف اسے میں بھی علیشبہ نے لائف جیکٹ پہن رکھی ہوتی ہے اور دیگر حفاظتی اقدامات بھی کیے ہوتے ہیں۔ تاہم لوگوں کو اس کی یہ بہادری کافی پسند آئی اور ان کی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ علشبہ کو ایک بہادر لڑکی قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کر رہے ہیں۔