چین کیساتھ مضبوط تعلقات، سی پیک سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی : بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک سے خطےمیں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،ہمارے چین کیساتھ بہت مضبوط تعلقات ہیں۔
اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے آئی ایس ایس آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بھی پاکستان عالمی طاقتوں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان ماضی میں امریکا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام میں اہم کردار ادا کر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی، سفارتی سطح پرہمارے پاس پوٹیشنل موجود ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی جیو پولیٹیکل اثرات سےبراہ راست متاثر ہو رہی ہے، خارجہ پالیسی کا براہ راست اثر ہر پاکستانی پرمرتب ہوتا ہے، ہم نے بطور قوم و ملت پاکستان کوبہترین پوزیشن میں لانا ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے جغرافیائی مقام کو استعمال کر کے اچھے مواقع تلاش کرنا ہوں گے، ہم پاکستان کو مستقبل میں اعلیٰ مقام دلانے کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان ایسے خطے میں ہے کہ جہاں دنیا میں ہونیوالی تبدیلیاں براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ سوچنےکی ضرورت ہے کہ ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کیلئے کام کر رہے ہیں، ہمیں اپنےنوجوانوں کیلئےترقی کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے لوگوں میں اتنی صلاحیت ہے کہ دنیا میں کہیں بھی کام کر سکتے ہیں۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

3 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

3 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

4 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

4 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

4 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

5 hours ago