آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے سوا چارہ نہیں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے .
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم معاشی مشکلات سے نکلیں گے،آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کی ڈیل کی تفصیلات سے جلد قوم کو آگاہ کریں گے .


واضح رہے کہ گذشتہ روز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی اتحادیوں پر مبنی مخلوط حکومت نے مسلسل تیسری بار پٹرولیم قیمتیں بڑھائی ہیں، گذشتہ 20 روز کے دوران پٹرول کی قیمت میں 84 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے .
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، حکومت عوام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے .

. .

متعلقہ خبریں