عمران خان اقتدار میں واپس آجائیں تو ملک کو ہر مشکل سے نکال سکتے ہیں: ثمینہ پیر زادہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے سابق وزیراعظم کی ایمانداری پر بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اقتدار میں واپس آجائیں تو پاکستان کو ہر مشکل سے نکال سکتے ہیں .
ملکی سیاسی صورتحال اور مہنگائی سے متعلق مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر ثمینہ پیرزادہ نے لکھا کہ اگر آج عمران خان واپس آجائیں تو مجھے یقین ہے پورے پاکستان اور پوری دنیا سے پاکستانی اتنا روپیہ جمع کریں گے کہ پاکستان کو ہرمشکل سے نکال سکیں .

اتنا بھروسہ ہے ہمیں کپتان کی ایمانداری پر .


موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نے مشورہ دیتے ہو ئے کہا کہ بھیک کا کٹورا توڑ کر کپتان کو واپس لاؤ اور پھر دیکھو ہم کیا کرتے ہیں .


انہوں نے سوال اٹھایا کہ پیسوں کے بغیر کاروبار کیسے چلے گا، ملک کو اگر مسائل سے نکالنا ہے تو صاف شفاف انتخابات واحد حل ہے .


ثمینہ پیرزادہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ جمہوریت کا حسن ہی اختلاف رائےہے اور دوسروں کے نقطہ نظر کا احترام ہی پڑھے لکھے معاشرے کی علامت ہے . مجھے بھی حق ہے اپنی رائے کا اور آپکو بھی .

. .

متعلقہ خبریں