کرشمہ کپور کی ہمشکل پاکستانی لڑکی کون؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ نے بالی ووڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کرشمہ کپور کی ہمشکل دیکھی ہے؟ پاکستانی حنا کا موازنہ ان کی ویڈیوز میں کرشمہ کپور سے کیا جا رہا ہے اور اداکارہ کے ساتھ ان کی غیر معمولی مشابہت دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا کے اس دور میں، چیزیں فوری طور پر وائرل ہو سکتی ہیں اور کسی کو بڑی پہچان مل سکتی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے، ہم بہت سے باصلاحیت افراد کو تلاش کرتے ہیں، اور بعض اوقات، مشہور شخصیات سے مشابہت رکھنے والے صارفین ہمیں حیران کر دیتے ہیں۔ ایسا ہی معاملہ پاکستانی حنا خان کا ہے، جو ایک سوشل میڈیا اسٹار اور کپور خاندان کی لاڈلی کرشمہ کپور کی ہم شکل ہیں۔
پاکستانی حنا خان کی شکل اتنی زیادہ کرشمہ کپور سے ملتی ہے کہ انہیں دیکھ کرکوئی بھی دھوکا کھا جائے۔ میڈیا کو دییے گئے انٹرویو میں حنا خان نے بتایا کہ ’وہ میڈیکل کی طالبہ ہیں، وہ لندن میں مقیم ہیں جبکہ اُن کی نانی کا گھر پاکستان میں ہے‘۔
حنا خان نے بتایا کہ ’اُنہیں اداکاری کا شوق ہے، اسی لیے ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی ہیں تاہم اُنہیں اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ کرشمہ کپور سے مشابہت رکھتی ہیں‘۔
اُنہوں نے کہا کہ لوگوں نے اُنہیں کرشمہ کپور کی ہمشکل قرار دیتے ہوئے اُنہیں اداکارہ کی فلموں کے ڈائیلاگز پر ویڈیوز بنانے کا مشورہ دیا ہے۔حنا خان اب پاکستانی کرشمہ کپور کے نام سے مشہور ہوگئی ہیں اور انسٹاگرام پر اُن کے ایک لاکھ 93 ہزار فالوورز ہیں۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

5 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

5 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

5 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

6 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

6 hours ago