پاکستان کی معروف اداکارہ نمرہ خان کی طبیعت خراب، ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)اداکارہ نمرہ خان شدید بیمار ہیں اور انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے . اداکارہ نمرہ خان نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہسپتال سے تصاویر شیئر کیں جن میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی ہیں اور مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ س وقت شدید تکلیف میں ہیں .

نمرہ خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں . تصاویر کے علاوہ نمرہ خان نے انسٹا سٹوری پر ہسپتال سے اپنی ویڈیو بھی شیئر کی اور بتایا کہ انہیں پیٹ میں شدید تکلیف ہے اور انہیں انفیکشن ہوگیا ہے انہوں نے مزید کہا مجھے اس وقت آپ کی دعاؤں، نیک تمناؤں اور سپورٹ کی ضرورت ہے . مداح نمرہ خان کی تصاویراور ویڈیوز دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہوگئے اور اداکارہ کی جلد صحت یابی کے ساتھ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا . . .

متعلقہ خبریں