جونی بیرسٹو نے شاہد آفریدی کا سینچری کا ریکارڈ توڑ دیا
لندن(قدرت روزنامہ) انگلش بلے باز جونی بیرسٹو نے بوم بوم آفریدی کا ٹیسٹ میں تیز ترین سینچری کا ریکارڈ توڑ دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انگلش بلے باز جونی بیرسٹو نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں دوسرے ٹیسٹ میں 77 گیندوں میں سینچری بنا کر شاہد خان آفریدی سے تیز ترین سینچری کا ریکارڈ چھین لیا ، شاہد خان آفریدی نے 78 گیندوں پر سینچری بنائی تھی ۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو فتح کیلئے 72 اوورز میں 299 رنز درکار تھے ، جونی بیرسٹو نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77 گیندوں پر سینچری مکمل کی جبکہ 92 گیندوں پر 136 رنز بنائے ۔ کپتان بین سٹوک نے 70 گیندوں پر 75 رنز بنائے ۔
خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاؤن میں صرف 78 گیندوں میں سنچری سکور کی تھی۔