وزیرخارجہ شا ہ محمود قریشی نے کہا کہ عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات میں سیاسی مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا . انہوں نے کہا کہ عراقی وزیر خارجہ سے محرم الحرام میں پاکستانیوں کے لیے ویزے پر بات چیت ہوئی . امیدہے کہ پاکستانی زائرین کو عراق میں بہترسہولیات فراہم ہوں گے . شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عراقی وزیرخارجہ فواد حسین کو افغانستان میں جاری صورتحال سے آگاہ کیا . انہیں افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں پر بھی آگا ہ کیا . وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن عمل کے لیے اہم کردار ادا کیا . عراقی وزیرخارجہ فوادحسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی . عراق پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے . انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے . مسئلہ کشمیر حل طلب معاملہ ہے . خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا . انہوں نے کہا کہ ہم نے تجارتی، توانائی، مذہبی سیاحت اور دیگر امور پر بھی گفتگو کی . خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو کردار ادا کرنا ہوگا . فواد حسین نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال پر تشویش ہے . افغانستان میں جاری صورتحال پریشان کن ہیں . افغانستا ن میں امن سے خطے میں امن ہوگا . خطے کے جن ممالک میں کشیدگی ہے، مذاکرات سے حل ہونی چاہیے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور عراق میں گہرے تعلقات استوار ہیں . اسلام آباد میں عراقی وزیرخارجہ فواد حسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا دورہ عراق بہت خوشگوار رہا .
متعلقہ خبریں