کو ہیک نہیں کیا جا سکتا: شبلی فراز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین انٹر نیٹ یا بلیو ٹوتھ سے لنک نہیں اس لیے اسے ہیک نہیں کیا جا سکتا۔

میڈیا کو بریفنگ میں وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بتایا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں یو ایس بی لگانے کا سسٹم نہیں ہے۔

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں بہتر سے بہتر ماہرین کو لائیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو جانچیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ایک ووٹر ایک سے زیادہ بار استعمال نہیں کر سکتا، ووٹنگ کے عمل میں 3 فیصد یعنی 18 لاکھ ووٹ ضائع ہو جاتے ہیں۔

شبلی فراز کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے عملے کو بھی نہیں پتہ ہو گا کہ کونسی مشین کس حلقے میں جائے گی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ووٹ کی سیکریسی کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا کہ یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ان کی ضروریات پورا کرتی ہے یا نہیں۔