سوشل میڈیا پر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی خبریں، حنا ربانی کھر کا ردِعمل آ گیا

برلن (قدرت روزنامہ)ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جرمنی میں جاری ہے جہاں پاکستان کی جانب سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اجلاس جرمنی کے شہر برلن میں 17جون تک جاری رہے گا. وزیر مملکت حنا ربانی کھر ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہی ہیں . پاکستان کا نام اس بار گرے لسٹ سے نکلنے کے واضح امکانات موجو دہیں، سوشل میڈیا پر یہ خبریں چل رہی ہیں کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے جس پر وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا ردِعمل آیا ہے .


انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس برلن میں جاری ہے،فیٹف آج رات اجلاس کے اختتام کے بعد بیان جاری کرے گا . حنا ربانی کھر نے درخواست کی کہ نتائج یا قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے .

جی او پی نے اس معاملے پر ہفتہ کی صبح ایک میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا ہے . . دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں 2018 اور 2021 کے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت پاکستان کی پیشرفت پر غور کیا جائے گا .

اجلاس ایف اے ٹی ایف کے انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ (آئی سی آر جی) کی سفارشات کا جائزہ لے گا . وزیر مملکت حنا ربانی کھر پاکستان کی قومی ایف اے ٹی ایف رابطہ کمیٹی کی سربراہ بھی ہیں، وہ ایف اے ٹی ایف کے نئے اور سبکدوش ہونے والے صدور کے علاوہ ایگزیکٹو سیکرٹری اور رکن ممالک کے وفود کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گی جس میں وہ انہیں ایف اے ٹی ایف کے دونوں ایکشن پلانز کی تکمیل کے لیے پاکستان کی جانب سے کی گئی شاندار پیش رفت سے آگاہ کریں گی .
وزیر مملکت پاکستان کی اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے حکومت کے اعلیٰ سطح کے سیاسی عزم کو اجاگر کریں گی . وزیر مملکت کی دورہ کے دوران پاکستان جرمنی دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں جرمنی کے حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی . وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے . جرمنی 13 سے 17 جون تک برلن میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں