سوشل میڈیا پر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی خبریں، حنا ربانی کھر کا ردِعمل آ گیا

برلن (قدرت روزنامہ)ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جرمنی میں جاری ہے جہاں پاکستان کی جانب سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اجلاس جرمنی کے شہر برلن میں 17جون تک جاری رہے گا. وزیر مملکت حنا ربانی کھر ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔پاکستان کا نام اس بار گرے لسٹ سے نکلنے کے واضح امکانات موجو دہیں، سوشل میڈیا پر یہ خبریں چل رہی ہیں کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے جس پر وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا ردِعمل آیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس برلن میں جاری ہے،فیٹف آج رات اجلاس کے اختتام کے بعد بیان جاری کرے گا۔حنا ربانی کھر نے درخواست کی کہ نتائج یا قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے۔

جی او پی نے اس معاملے پر ہفتہ کی صبح ایک میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا ہے۔ ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں 2018 اور 2021 کے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت پاکستان کی پیشرفت پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس ایف اے ٹی ایف کے انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ (آئی سی آر جی) کی سفارشات کا جائزہ لے گا۔ وزیر مملکت حنا ربانی کھر پاکستان کی قومی ایف اے ٹی ایف رابطہ کمیٹی کی سربراہ بھی ہیں، وہ ایف اے ٹی ایف کے نئے اور سبکدوش ہونے والے صدور کے علاوہ ایگزیکٹو سیکرٹری اور رکن ممالک کے وفود کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گی جس میں وہ انہیں ایف اے ٹی ایف کے دونوں ایکشن پلانز کی تکمیل کے لیے پاکستان کی جانب سے کی گئی شاندار پیش رفت سے آگاہ کریں گی۔
وزیر مملکت پاکستان کی اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے حکومت کے اعلیٰ سطح کے سیاسی عزم کو اجاگر کریں گی۔ وزیر مملکت کی دورہ کے دوران پاکستان جرمنی دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں جرمنی کے حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔جرمنی 13 سے 17 جون تک برلن میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

1 hour ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

1 hour ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

2 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

2 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

2 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

3 hours ago