طالبان دور اقتدار میں ٹی وی اینکر سڑک پر سموسے بیچنے پر مجبور

کابل(قدرت روزنامہ)طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد سے افغانستان کو اقتصادی اور سیاسی بحران کا سامنا ہے۔
سابق حکومت کے ساتھ کام کرنے والے کبیر کی سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ کابل میں کتنے باصلاحیت پیشہ وار افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ موسیٰ چند سال قبل میڈیا سے وابستہ تھا، موجودہ معاشی بحران کے بعد اب وہ اپنی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے سموسے فروخت کررہا ہے۔