آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

دبئی (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بلے بازوں کی فہرست میں بدستور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں پہلی تینوں پوزیشنز پر بالترتیب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اور آسٹریلیا ہی کے مارنس لبوشین براجمان ہیں۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوئے روٹ ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس کے ہمراہ بدستور 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

افغانستان کا دفاع کرنا افغان فوج کی ذمہ داری ہے: امریکی صدر
بولرز کی فہرست میں بھی پہلی 6 پوزیشنز پر کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ایک درجہ ترقی پاکر ساتھی فاسٹ بولر کرس براڈ کی جگہ ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔بھارت کے جسپریت بھمرا 10 درجے ترقی پاکر ایک بار پھر ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے ہیں اور اس وقت 760 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہیں۔