کوئٹہ، صوبائی بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کی یونینز نے احتجاجی کیمپ لگا لیے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی بجٹ آنے سے قبل سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات حل کرنے کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کردئیے جبکہ آل بلوچستان ایمپلائز ورکرز یونین نے 20جون کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیااسی طرح سیکرٹریٹ آفیسرایسوسی ایشن نے بھی مطالبات حل کرنے کیلئے اپیل کی ہے، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ایک بارپھر ہڑتال کرنے کی دھمکی دیدی۔ حسب معمول جب بھی بلوچستان میں بجٹ پیش ہوتا ہے تو سرکاری ملازمین چاہئے وہ مستقل ہو یا عارضی وہ اپنے مطالبات حل کرنے کیلئے کوئٹہ پریس کلب کا رخ کرتے ہیں گزشتہ دو ہفتوں سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سرکاری ملازمین کی جانب سے ڈیرے ڈال کر کیمپس لگا دئیے اور مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات حل کیے جائیں نہ ہونے کی صورت میں ہم احتجاج کرینگے۔ آل بلوچستان ایمپلائز ورکرز یونین نے اپنے مطالبات حل کرنے کیلئے 20 جو ن کو بجٹ اجلاس کے دوران بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا جبکہ سیکرٹریٹ آفیسرا یسوسی ایشن نے مطالبات حل کرنے کیلئے ہڑتال کی دھمکی دیدی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago