اشنا شاہ بھی پاکستانی رباب پلیئر کو داد دینے پر مجبور ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ اشنا شاہ بھی پاکستانی رباب پلیئر سیال خان کو داد دینے پر مجبور ہوگئیں۔
سوشل میڈیا کے مخلتف پیجز پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہوگئی ہے جس میں مقامی پاکستانی سنگر کو رباب بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


وائرل ویڈیو میں سیال خان کو رباب پر بھارتی گانا میرے ہاتھ میں تیرا ہاتھ ہو گنگناتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔یہ ویڈیو دیکھ کر اداکارہ اشنا شاہ بھی رباب کے سحر میں ڈوب گئیں اور داد دینے پر مجبور ہوگئیں۔
اس ویڈیو کو پاکستان سمیت بھارت میں بھی بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس سے قبل بھی سیال خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر رباب کا استعمال کرتے ہوئے بہت سے گانے گنگنائے ہیں جس میں پسوڑی ، گلابی آنکھیں اور دیگر شامل ہیں۔


واضح رہے کہ سیال خان کو ان ویڈیوز کو اب تک ملین لوگ دیکھ چکے ہیں اور پسند بھی کیا جارہا ہے۔